دبئی،24اکتوبر(ایجنسی) الجزائر کے 6 سالہ بچے محمد عبداللہ فرح کو Arab Reading Challenge میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد اآل مکتوم نے انعام دیا۔
مقابلے میں 15 عرب ممالک کے مجموعی طور پر 35 لاکھ 90 ہزار 743 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان طلبہ و طالبات کا تعلق پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک تھا اور حتمی مرحلے سمیت پورے مقابلے میں یہ بچے دس کروڑ سے زیادہ کتابیں پڑھنے میں کامیاب رہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الجزائری طالب علم محمد نے مقابلے میں 20 سے زیادہ مصنفین کے 50 عنوانات کو پڑھ کر ان کی تلخیص کی۔
محمد عبداللہ فرح الجزائر کے شہر قسنطینہ میں " زیادی بطو" پرائمری اسکول میں پہلی کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ الجزائر کی سطح پر 6 لاکھ 10 ہزار طلبہ و طالبات پر برتری حاصل کر کے حتمی مرحلے میں پہنچا تھا۔